اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئی پی پی کا آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

11 Sep 2023
11 Sep 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے آئندہ ہفتے سے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

 ترجمان آئی پی پی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی ہر الیکشن میں جانے کیلئے تیار ہے، یہ پارٹی عوامی فلاحی، سیاسی جماعت بننے جارہی ہے، بجلی کے بل جو بجلی بن کر عوام پر گرے ہیں یہ دیکھنا پڑے گا ان کا ذمے دار کون ہے، اس وقت کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنا بہت ضروری ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا  کہ صدر پاکستان کو ایک جماعت کا نہیں ملک کا صدر بن کر سوچنا پڑے گا، سپہ سالار نے جس طرح ذخیرہ اندوزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی کی ہے اس پر ان کو سلام پیش کرتی ہوں، جس روز بیورو کریسی نے فیصلہ کیا کہ ذخیرہ اندوزی کو روکنا ہے رک جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے