اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر کی خوبصورتی ماند پڑ گئی، سڑکوں پر پڑے گڑھوں سے عوام پریشان

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں عوام کیلئے دردِ سر بن گئیں، سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھوں سے علاقہ مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، شریف پورہ کے علاقے بھنی روڈ کی حالت زار ہو گئی۔

شریف پورہ  کے علاقے بھنی روڈ کی خستہ حال سڑکوں نے انتظامیہ کا پول کھول دیا،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، ناقص سیورج سسٹم کے باعث گلیوں میں گندا پانی جمع رہنا معمول بن گیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بڑھتے مسائل کے سبب علاقے میں رہنا دشوار ہو چکا ہے، سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے بچوں کا سکول جانا محال ہوگیا، حالت درست ہونے کے بجائے مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے، سیاستدان ووٹ لینے تو پہنچ جاتے ہیں انہیں علاقے کے مسائل نظر نہیں آتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے