اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کیولری چوک انڈر پاس پر تعمیراتی کام کا آغاز، متبادل روٹ پلان تشکیل

10 Sep 2023
10 Sep 2023

(لاہور نیوز) کیولری چوک پر انڈرپاس کے تعمیراتی کام کا آغاز ہو گیا، ٹریفک پولیس نے متبادل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے کیولر چوک انڈر پاس کے اطراف میں 9 ٹریفک انسپکٹرز، 42 وارڈنز اور 22 ٹریفک اسسٹنٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق خالد بٹ چوک کیولری گراؤنڈ سے گھوڑا چوک ٹریفک کیلئے مکمل بند ہے، خورشید عالم روڈ کینٹ سے فردوس مارکیٹ براستہ کیولری گراؤنڈ بھی بند ہے، فردوس مارکیٹ سے ڈیفنس جانے والے شہری کیولری چوک سے بائیں مڑ کر خورشید عالم چوک اور  ندیم چوک سے ڈیفنس جاسکتے ہیں۔

سی  ٹی او لاہور مستنصر فیروز کے مطابق  ڈیفنس، گھوڑا چوک سے فردوس  مارکیٹ روڈ ٹریفک کیلئے کھلا ہے، شہری کسی بھی رہنمائی کےلئے ہیلپ لائن  پر کال کرسکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے