اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نادیہ حسین نے منفی سوچ رکھنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اداکارہ نے بڑا بیان دیدیا

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بھی چیز کو مثبت نہیں لیتے۔

ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ ہمارے عوام کی 70 فیصد تعداد حسد اور نفرت کی وجہ سے ہرچیز کو منفی انداز میں لیتی ہے۔ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بات کو مثبت نہیں لیتا۔ حسد میں مبتلا لوگ سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں وہ کسی دوسرے کے پاس بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں آئی۔ کوئی مجھ پر یا میرے بچوں پر منفی کمنٹس کرے گا تو میں جواب دوں گی۔ مجھے سوشل میڈیا پر میسج ملا کہ میں تم سے نفرت کرتا ہوں،کسی کواس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے