اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان کی شادی کیوجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کردوں گا: ہمایوں سعید

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) معروف پاکستانی اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ کا شیڈول تبدیل کر دوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا ہے کہ میری زندگی میں سوشل میڈیا کی وجہ سے کوئی تبدیلی نہیں آئی، سوشل میڈیا کو مجھ سے پرابلم ہو سکتی ہے کیونکہ میری توجہ سوشل میڈیا پر کم اور کام پر زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی کی وجہ سے اپنی فلم کا شیڈول تبدیل کر لوں گا، وہ میری نئی آنے والی فلم کی ہیروئن ہیں، جو بھی لڑکی میرے ساتھ فلم یا ڈرامے میں کام کرتی ہے وہ سپر سٹار بن جاتی ہے۔

انٹرویو کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کے ساتھ بھی ڈراموں میں مرکزی کردار کر رہا ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے