اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شیریں مزاری کی گرفتاری:آئی جی اسلام آباد کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئےمقرر

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) عدالتی حکم کے باوجود سابق وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28 ستمبر کے لئے کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان اس کیس میں غیرمشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں، ان کی معافی منظور ہوگی یا کارروائی آگے بڑھے گی؟ آئندہ سماعت پر فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ مئی میں شیریں مزاری کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کر لیا گیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری سے پولیس کو روک رکھا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے