اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سانحہ جڑانوالہ: جوڈیشل کمیشن کیلئے چیف سیکرٹری کو 15 روز میں فیصلہ کرنیکی ہدایت

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب کو 15 روزمیں فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے سوال کیا کہ واقعے پر ابھی تک کوئی جوڈیشل کمیشن بنا ہے؟

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ ابھی تک کوئی کمیشن نہیں بنایا گیا۔

عدالت میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں اقلیتوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ تحقیقات کے لیے اختیار کیا گیا طریقہ کار سست روی کا شکار ہے، موجودہ طریقہ کار سے مسیحی کمیونٹی کو انصاف کی توقع نہیں۔

درخواست گزار نے لاہور ہائی کورٹ سے استدعا کی ہے کہ عدالت انصاف کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا حکم دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے