اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

09 Sep 2023
09 Sep 2023

(ویب ڈیسک) سائفر گمشدگی کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔

پی ٹی آئی وکلاء نعیم پنجوتھہ، انتظار پنجوتھہ، خالد یوسف اور علی بخاری درخواست ضمانت پر سماعت کے لئے آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت پہنچے تو عدالتی عملے نے کہا کہ جج ابو الحسنات ذوالقرنین رخصت پر ہیں۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی کے 11 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 9 ستمبر تک ملتوی کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے