اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دئیے

08 Sep 2023
08 Sep 2023

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے چینی سکینڈل میں ملوث 13 ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دے دئیے۔

ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، خوشاب، سرگودھا اور دیگر علاقوں کے ڈیلرز کے نام ایف آئی اے کو دئیے گئے ہیں۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی سکینڈل میں ملوث ڈیلرز روپوش ہیں، ایف آئی اے نے چینی کے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

علاوہ ازیں چینی ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بھی جاری ہے، خفیہ اداروں کی اطلاع پر ڈيرہ اسماعیل خان میں کارروائی کے دوران 538 ٹن چینی برآمد کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے