اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تھیٹروں میں فحاشی کا معاملہ،مختلف شہروں میں آرٹس کونسل کے سربراہ برطرف

03 Sep 2023
03 Sep 2023

(لاہور نیوز) تھیٹرز میں فحش ڈانس پر گوجرانوالہ اور فیصل آباد آرٹس کونسل کے سربراہ کو عہدوں سے برطرف کردیا گیا۔

گجرانوالہ اور فیصل آباد میں فحش ڈانسز پر وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میرنے بڑا ایکشن لیتے ہوئے آرٹس کونسل فیصل آباد اور گوجرانوالہ کے سربراہ کو عہدوں سے برطرف کردیا۔ذرائع کے مطابق دونوں سربراہ تھیٹرز میں فحش ڈانسز روکنے میں ناکام رہے تھے، فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے۔

وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف افسروں کی جگہ نئی تعیناتی کر دی گئی۔پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے سربراہان کو سٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں۔ کہیں بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے