اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس طلب

04 Sep 2023
04 Sep 2023

(ویب ڈیسک) قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گی، اجلاس میں 136 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں صحت عامہ اور گورننس کے منصوبوں کیلئے رقوم جاری کرنے پر غور ہو گا، فزیکل پلاننگ اور ہاؤسنگ کے منصوبے بھی زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وفاقی گورننس کی بہتری کے منصوبے بھی شامل ہوں گے، متعلقہ محکموں اور اداروں کی جانب سے فنڈز کی ڈیمانڈ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق منصوبوں کے لیے فنڈز جاری کرنے کا مرحلہ تاخیر کا شکار رہا ہے، فنڈز کی منظوری کے ساتھ ہی منصوبوں پر کام کی تکمیل کی ڈیڈلائن بھی جاری ہونے کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے