اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شوہر سے علیحدگی ایک کٹھن اور تکلیف دہ فیصلہ تھا: ماہرہ خان

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سپرسٹار ماہرہ خان نے شادی اور طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔

اداکارہ ماہرہ خان حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز، کیریئر اور شادی و طلاق کے معاملے پر کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے دوران شو بتایا کہ علی عسکری سے پہلی شادی پسند کی تھی لیکن شادی کے بعد جب بیٹا (اذلان) پیدا ہوا تو اس وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ ہماری شادی مزید زیادہ عرصے نہیں چل سکتی،مگر مجھ پر شادی قائم رکھنے کا دباؤ تھا، جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کا رشتہ بچ جائے۔

ماہرہ کا کہنا تھا کہ ہماری شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف انسان تھے، اپنی زندگیوں میں آگے بڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے، اس رشتے کو ختم کرنا مشکل تھا، شادی ختم ہونے کے بعد ابتدائی کچھ سال بہت تکلیف دہ تھے۔

اداکارہ نے بتایا کہ علی عسکری سے شادی ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہم نے طے کرلیا تھا کہ ہم دونوں کی اولین ترجیح ہمارا بیٹا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے