اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس اور سیف سٹیز کی مشترکہ کارروائی، دو رکنی ڈکیٹ گینگ گرفتار

30 Aug 2023
30 Aug 2023

نشترکالونی (لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سیف سٹی ٹیم کی نشاندہی پر نشتر کالونی سے دو رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق پولیس آپریشن میں سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا،  کیمروں کی نشاندہی پر اتوار بازار گراؤنڈ سے ملزم غلام مصطفیٰ اور عبدالرحمن کو گرفتار کیا گیا۔

سیف سٹیز ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے قبضے سے پانچ عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں، ماسٹر چابیاں اور پستول برآمد کر کے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایس پی احمد زنیر نے بتایا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، لاہور پولیس ڈکیت گینگز کے خلاف سیف سٹی کے ساتھ مل کر ٹارگٹڈ آپریشن کر رہی ہے، جرائم کی سرکوبی کے لیے سیف سٹی کیمرے مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے