اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کا افسر منشیات فروشی میں ملوث نکلا

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(ویب ڈیسک) لاہور پولیس میں انسداد منشیات کا انچارج ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا، جو حساس ادارے کے چھاپے کے وقت فرار ہوگیا۔

حساس ادارے نے لاہور کے کینٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جبکہ اُس کا ساتھی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ موقع سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے دس کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔ چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ  مفرور ڈی ایس پی مظہر کارکی اگلی سیٹ پر سوار تھا، جس کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مفرور ڈی ایس پی مظہر اقبال کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے