اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پرویز الہٰی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت آج ہو گی

30 Aug 2023
30 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں چودھری پرویز الہٰی کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی، جسٹس امجد رفیق درخواست پر سماعت کریں گے۔

چودھری پرویزالہٰی کی جانب سے درخواست میں آئی جی پنجاب، نیب، ایف آئی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری ڈالی، نیب نے انکوائری کو بھی انویسٹی گیشن میں غیر قانونی طور پر اپ گریڈ کیا۔

پرویزالہٰی کی جانب سے مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے نہ کال اپ نوٹس دیا نہ ہی اپنا بیان جمع کرانے کے لیے مہلت دی۔

سابق وزیراعلیٰ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نیب کی جانب سے کی گئی گرفتاری کالعدم قرار دے اور کسی بھی خفیہ مقدمے میں گرفتاری روکنے کا حکم جاری کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے