اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکس کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست شہری شیخ محمد لطیف نے دائر کی اور چیئرمین واپڈا اور چیئرمین نیپرا کو فریق بنایا ہے۔شیخ محمد لطیف کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بجلی کے بلوں میں مختلف نوعیت کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں، ایف سی سرچارج، جی ایس ٹی، ٹی وی فیس اور الیکٹریسٹی ڈیوٹی سمیت ٹیکسز وصول کیے جارہے ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعلیٰ عدالتیں بجلی کے مختلف ٹیکسوں کی وصولی غیر قانونی قرار دے چکی ہیں، بجلی بلوں میں ایک یونٹ کے فرق پر ہزاروں روپے اضافہ کر دیا جاتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بجلی بلوں میں بھاری اضافے نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، عدالت بجلی کے بلوں میں ٹیکسوں کی وصولی کالعدم قرار دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے