اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم

29 Aug 2023
29 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد اور نیب گرفتاری کالعدم قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی، جسٹس امجد رفیق نے پرویز الہٰی کی درخواست پر بطور اعتراض کیس کی سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے پرویز الہٰی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کل سماعت کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے