اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی پنجاب کی کارروائیاں ، دو القاعدہ کمانڈرز سمیت 8 دہشتگردگرفتار

26 Aug 2023
26 Aug 2023

(لاہور نیوز) دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کےدوران 8 دہشت گرد گرفتار کر لیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں کی گئی ہیں، لاہور سے القاعدہ کے 2 اہم کمانڈرز کاشان اور حسن کو گرفتار کیا گیا ۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹرز،موبائل فون، حفاظتی فیوز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے ۔ دہشت گردوں کی شناخت لیاقت، حسن، کاشان، گل کریم، ایوب خان امیر معاویہ اور رضوان کے نام سے ہوئی ہے۔ دہشت گردوں کیخلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق  رواں ہفتے336 کومبنگ آپریشنز کے دوران 135 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ، کومبنگ آپریشنز میں 16784 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پرعمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے