اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے سیکرٹری کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پولٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔

عدالت میں ایس ایس پی ڈاکٹر انوش سمیت دیگر افسران پیش ہوئے اور پولیس نے سجاد علی خان کو عدالت پیش کر دیا، جسٹس محمد وحید خان نے شہزاد خان کی درخواست پر سماعت کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سجاد علی خان کینٹ کچہری سے پولیس حراست سے فرار ہوئے تھے اور گزشتہ روز ملزم کو زمان پارک ناکے پر گرفتار کیا گیا۔

جسٹس محمد وحید خان نے کہا کہ عدالت کے علم میں آنے کے بعد آپ نے گرفتاری ڈال دی، عدالت نے پولیس سے استفسار کیا کہ آپ ایسی غیر قانونی چیزیں کیوں کرتے ہو؟ عدالت نے کہا کہ ملزم کو آگے آنے دو کیا آپ پولیس کی حراست میں بھاگے تھے، ملزم سجاد نے جواب دیا کہ جی میں پولیس حراست سے فرار ہوا تھا۔

ملزم کے وکیل اشتیاق اے خان نے کہا کہ میں کچھ عرض کرنا چاہتا ہوں، عدالت نے کہا کہ آپ نے اب عرض کیا کرنا ہے، چھوڑیں اور ریمانڈ میں جا کر پیش ہوں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے پولٹیکل سیکرٹری سجاد علی خان کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے