اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ، بشریٰ بی بی کا سپریم کورٹ میں بیان حلفی

25 Aug 2023
25 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سپریم کورٹ میں بیان حلفی جمع کرا دیا۔

بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 3 سال کی سزا پانے والے اپنے شوہر اور سابق وزیراعظم کو 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت ملی تھی جس کے بعد بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات بھی کی تھی۔

سپریم کورٹ میں بشریٰ بی بی کی جانب سے بیان حلفی حامد خان ایڈوکیٹ نے جمع کرایا۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کا وزن بھی کم ہو گیا ہے۔

بشری بی بی کا بیان حلفی سویلین کے فوجی ٹرائل کے خلاف درخواستوں کے کیس میں جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کئی مشکلات اور مسائل کے بعد 22 اگست کو اٹک جیل میں ملاقات کی اجازت ملی۔

بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے بازوؤں کے پٹھے بھی بہت کمزور ہو چکے ہیں، 70 سال کی عمر میں یہ خطرناک ہے، اس سے ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے۔

بشریٰ بی بی کا اپنے بیان حلفی میں کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے ملک کیلئے کسی بھی سختی اور قربانی کو جھیلنےکو تیار ہوں، سپریم کورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی خراب حالت کا فوری نوٹس لے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے