اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم سے الگ

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) معروف قانون دان خواجہ حارث توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قانونی ٹیم سے الگ ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ خواجہ حارث نے چیئرمین پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم میں ڈسپلن پر تحفظات پر  علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق خواجہ حارث کی جانب سے خود کو کیس سے علیحدہ کرنے کے بعد اب سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نمائندگی لطیف کھوسہ اور دیگر وکلاء کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ حارث نے کیس کی تمام فائلیں چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کو بھجوا دی ہیں اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کیلئے خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق 22 اگست کی سماعت میں بھی خواجہ حارث عدالت میں پیش نہیں ہوئے تھے، توشہ خانہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست میں بھی خواجہ حارث چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نہیں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے