اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں بھی قصور وار ہیں، نیب انکوائری رپورٹ

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(لاہور نیوز) مونس الٰہی سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس اور گھپلوں میں ملوث پائے گئے۔ مونس الٰہی کرپشن اور منی لانڈرنگ میں بھی قصور وار ہیں۔

نیب انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ مونس الٰہی نے اپنے فرنٹ مین عظمت حیات اور سہیل اصغر کے ذریعے ٹھیکوں کی مد میں کک بیکس لیں۔ مونس الٰہی نے جولائی 2022 سے اپنے بینک اکاؤنٹس میں ملکی و غیر ملکی بھاری رقم جمع کرائی اور 72 ملین روپے سے 384 کنال سے زائد اراضی بھی خریدی۔ یہ اراضی بظاہر کک بیکس اور رشوت کی رقم سے بنائی گئی۔

نیب رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ مونس الٰہی نے اپنے والد کے وزیراعلیٰ کے عہدے کا غلط استعمال کیا۔ مونس الٰہی نے گجرات میں پسندیدہ کنٹریکٹرز کو ٹھیکے دلوا کر رشوت وصول کی ۔ مونس الٰہی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز اور منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سرکاری ٹھیکوں میں کک بیکس کے کیس میں پرویز الٰہی نیب کی تحویل میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے