اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جلاؤ گھیراؤ: عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دیدی

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی۔

انویسٹی گیشن پولیس نے اٹک جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست کو منظور کرلیا، عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تحقیقات اور گرفتاری کی اجازت دے دی۔

پولیس نے موقف اختیار کیا چیئرمین پی ٹی آئی کو الیکشن ایکٹ کے تحت سزا سنائی گی تھی اور وہ اٹک جیل میں قید ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے