اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج

24 Aug 2023
24 Aug 2023

(ویب ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور رہنما مسلم لیگ (ن) رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست خارج کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب درخواست پر سماعت کی، اس دوران نیب کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائی کورٹ رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کالعدم قرار دے چکی ہے۔

عدالت نے درخواست غیر مؤثر ہونے پر رانا ثناء اللہ کی نیب مقدمہ میں ضمانت منسوخی کیلئے دائر نیب اپیل نمٹا دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی۔

نیب نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے