اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ میں جواں سال لڑکی باپ کے سامنے قتل

23 Aug 2023
23 Aug 2023

(ویب ڈیسک) چوہنگ کے علاقے میں 16 سال کی لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق عیشا والد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی اس دوران نامعلوم افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 16 سالہ عیشاء فاطمہ اپنے والد عبدالغفار کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ جوبلی ٹاؤن کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے سر میں گولی لگنے سے علیشاء شدید زخمی ہوگئی اور اسے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پرپہنچ گئی اورشواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے