اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کروانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

21 Aug 2023
21 Aug 2023

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کروانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست لاہور کے شہری محمد مقسط کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

شہری کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیر قانونی طور پر نئی حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا، الیکشن کمیشن غیر قانونی اقدام بند کرے اور مقررہ مدت میں الیکشن کروائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن پر عملدرآمد فوری روکنے کا حکم دے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے