اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: پولیس نے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب جمع کرا دیا

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی سے متعلق درخواست پر جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔

پولیس رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ حسان خان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں، حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیں، حسان نیازی کو ٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل غلام سرور نے رپورٹ عدالت عالیہ میں جمع کرائی۔

خیال رہے گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر ان کے بیٹے حسان نیازی کو آج عدالت پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے