اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کاہنہ : نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ ، موٹرسائیکل سوار جاں بحق

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے کاہنہ کاچھا چوک میں نامعلوم کار سوار افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد موٹرسائیکل سوار پر فائرنگ کرتے  ہوئے فرار ہو گئے ،جس کے نتیجے میں  موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا، فائرنگ سے قریبی دکان کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق کی شناخت اکبر علی ولد شاہ محمد کے نام سے ہوئی ہے جو باٹا پور کا رہائشی تھا ، مقتول کی جیب سے شناختی کارڈ اور پل فیکٹری کا کارڈ برآمد ہوا ہے ۔

پولیس کی جانب سے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے