اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیف سٹیز کیجانب سے پولیس کو کرائم ہیٹ میپ کی فراہمی کا آغاز

18 Aug 2023
18 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب سیف اتھارٹی نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے لاہور پولیس کو 15 کالز کی بنیاد پر بنائے گئے کرائم ہیٹ میپ کی فراہمی شروع کردی۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایا ہے کہ شہر کے ڈویژنل ایس پیز ہیٹ میپ کے ذریعے تھانے کی حدود میں کرائم پاکٹس اور جرائم کے اوقات کار دیکھ سکتے ہیں، کرائم ہیٹ میپ کے ذریعے  پولیس فورس کی پٹرولنگ اور تعیناتی سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے ایس پی ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ ہیٹ میپ کی مدد سے ڈکیتی، راہزنی اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے ٹارگٹڈ آپریشنز کر رہے ہیں، سیف سٹیز ڈیٹا سے جرائم کے ہیٹ میپ اور کرائم پاکٹس بارے مدد مل رہی ہے، ایمرجنسی 15 کال پر فوری رسپانس، فیلڈ فورس کی درست تعیناتی اور کیمروں کے استعمال سے مجرمان کو قابو کیا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے