اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آئی سی میں تشدد کا معاملہ، واقعہ کا مقدمہ ایم ایس کی مدعیت میں درج

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں تشدد کے معاملے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ ایم ایس پی آئی سی ڈاکٹر محمد تحسین کی مدعیت میں درج کر لایا۔

تھانہ شاد مان پولیس نے واقعے کا مقدمہ 6 نامزد اور 8 نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا۔ حسنین، محمد علی، سمرہ مظہر، مریم مظہر، بانو قدسیہ، عائشہ اشرف نامزد ملزمان میں شامل ہیں۔ ملزمان 69 سالہ مظہر رشید مریض کو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لے کر آئے۔ ایمرجنسی میں مریض کے ساتھ ایک اٹینڈنٹ کی اجازت ہوتی ہے لیکن مریض کے ساتھ 5 لوگ موجود تھے۔ گارڈز  نے لواحقین کو باہر جانے کا کہا لیکن 10 سے 15 ملزمان نے اشتعال میں آکر گارڈز کو مارنا شروع کر دیا۔ گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان ایمرجنسی میں آئے اور ڈاکٹرز اور نرسز کو بھی مارنا شروع کر دیا۔

 پولیس کا کہنا ہے تشدد سے ہسپتال کے ایک گارڈ کا کندھا ٹوٹ گیا۔ واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔ مزید چیزیں تحقیقات کی روشنی میں سامنے آئیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے