اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا حسان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان خان نیازی کو 18 اگست تک عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے تحریری حکم جاری کیا، درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ فریقین حسان نیازی کی بازیابی کے حوالے سے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کروائیں، اگر حسان نیازی کسی فریق کی تحویل میں ہے تو 18 اگست کو عدالت پیش کیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے