اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے قانونی ٹیم آج اٹک جیل جائیگی

17 Aug 2023
17 Aug 2023

(ویب ڈیسک) اٹک جیل میں قید چیئرمین پاکستان تحریک انصاف سے آج ان کی قانونی ٹیم ملاقات کے لیے جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اٹک جیل سپرنٹنڈنٹ نے ایک وکیل کو چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی ہے، عدالت کی جانب سے ایک وکیل کو ملاقات کی اجازت دینے پر نعیم پنجوتھا اٹک جیل جائیں گے۔

پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے مختلف وکلاء سے ملاقات کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے آج وکلاء کی ملاقات لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے فیصلے سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد اسی دن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے