اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سوشل میڈیا پر شکوہ، پی سی بی کا شاہنواز دھانی سے بازپرس کا فیصلہ

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) قومی ون ڈے ٹیم میں سلیکٹ نہ ہونے پرناراض شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر شکوہ کردیا جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی فاسٹ بولر سے باز پرس کا فیصلہ کیا ہے۔

ایشیا کپ اور افغانستان سیریز میں سلیکٹ نہ ہونے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیف سلیکٹر کی پریس کانفرنس میں کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت نہیں کی۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے پرفارمنس سے متعلق اعداد و شمار پوسٹ کئے تھے اس میں بھی دھانی کا نام شامل نہیں تھا۔

سابق کپتان کی سوشل میڈیا پوسٹ پر اپنے ردعمل میں شاہنواز دھانی نے اپنی پرفارمنس کے اعداد و شمار پوسٹ کرتے ہوئے راشد لطیف سے سوال کیا کہ کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے؟

فوٹو: اسکرین شاٹ

دوسری جانب شاہنواز دھانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر دیے جانے والے بیان پر پی سی بی مینجمنٹ بھی ناراض ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کی جانب سے شاہنواز دھانی سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان سے متعلق بازپرس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے