اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پُرامید

11 Aug 2023
11 Aug 2023

(ویب ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز گولڈ میڈلسٹ جیولین تھروور ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کم بیک کیلئے پرامید ہیں۔

ارشد ندیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گھٹنے کی انجری سے چھٹکارا پا لیا ہے اور اب بھرپور ٹریننگ کر رہا ہوں، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے بعد ایشین گیمز میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ گھٹنے کی تکلیف کے باعث ایشین چیمپئن شپ مِس کی، امید ہے کہ میں آنے والے ایونٹس میں میڈلز لوں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 20 اگست کو ہنگری روانہ ہوں گے جہاں چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 25 اگست اور فائنل راؤنڈ 27 اگست کو ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے