اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عہدے سے مستعفی ہو گئے

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا، مارک کولز کے متبادل کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں ان کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز کو رواں سال اپریل میں دوسری بار قومی ویمن ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، مارک کولز 2017 سے 2019 کے دوران بھی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم میں کوچ کی ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے