اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ میچز کی میزبانی: قذافی سٹیڈیم میں بھرپور تیاریاں جاری

10 Aug 2023
10 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والے میچز کے لیے گراؤنڈ اور پچز کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور ہائی برڈ ماڈل کے تحت ہونے والے ایشیا کپ کے3  میچز کی میزبانی کرے گا،  ان میچز کے لیے قذافی اسٹیڈیم کی گراؤنڈ اور پچز کی تیاری  کا کام تیزی سے جاری ہے ۔

گراؤنڈ ہمیشہ کی طرح ابھی سے ہی دلکش منظر پیش کر رہا ہے جبکہ اسکوائر بھی تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے، اسکوائر میں آسٹریلین مٹی سے بھی ایک باؤنسی ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ میچز کے لیے 3 وکٹوں کو تیار کیا جا رہا ہے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان، 5 ستمبر کو سری لنکا اور افغانستان کے درمیان میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد 6 ستمبر کو سپر فور مرحلے کا پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے