10 Oct 2026
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف لاہور سے قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف قطر ایئرویز کی پرواز کیو آر 629 کے ذریعے دوحہ کے راستے لندن روانہ ہوئے۔ سابق وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے صاحبزادے حسن نواز شریف، معالج ڈاکٹر محمد عدنان خان اور عابد اللہ جان بھی موجود ہیں۔
نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔
