اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیرملکی کوچنگ سٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ سٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا، غیرملکی کوچنگ سٹاف دورہ سری لنکا کے اختتام پر چھٹیوں پرچلا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک جمعہ کو لاہور پہنچیں گے، فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی رواں ہفتے کے آخر میں پہنچ رہے ہیں، بولنگ کوچ مورنے مورکل کے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا، سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان میں موجود کھلاڑیوں کا مختصر ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ستمبر کو سری لنکا پہنچے گی، تین ون ڈے میچز کی سیریز  22 سے 26 اگست تک کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے