اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ آسٹریلیا: پہلے ون ڈے میں پاکستان شاہینز نے پاپوا نیوگنی کو 224 رنز سے ہرا دیا

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستان شاہینز نے دورہ آسٹریلیا میں اپنے پہلے ون ڈے میچ میں پاپوا نیوگنی کو 224 رنز سے شکست دے دی۔

اذان اویس اور عرفات منہاس نے نصف سنچریاں سکور کیں، فیصل اکرم نے 5 وکٹیں اڑائیں۔

پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں پر 323 رنز بنائے، پاکستان شاہینز کے اوپنرز اذان اویس نے 72 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفات منہاس 56 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے۔

جواب میں پاپوا نیوگنی کی ٹیم 22 اوورز میں صرف 99 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم نے 17 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں،احمد خان نے 3 اور عامر حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان شاہینز بدھ کو آسٹریلیا کے دورے کا دوسرا اور آخری ون ڈے میچ ناردن ٹیریٹری سٹرائیک کے خلاف کھیلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے