اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ:نیپال کرکٹ ٹیم طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان پہنچے گی

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) نیپال کرکٹ ٹیم ایشیا کپ 2023 میں شرکت کے لیے طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ بورڈ نے  ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان جلد آنے کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق نیپال کرکٹ بورڈ نے ٹیم کو طے شدہ شیڈول سے پہلے پاکستان بھیجنے کی درخواست کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ بورڈ نے پریکٹس کے زیادہ حصول کے لیے جلد آنے کی درخواست کی تو پی سی بی نے درخواست تسلیم کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیپال کرکٹ بورڈ کو نئے شیڈول کے بارے بتا دیا ہے،  اب نیپال کرکٹ ٹیم 22 اگست کو کراچی پہنچے گی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپال کرکٹ ٹیم 22 سے 26 اگست تک کراچی میں پریکٹس میچز اور ٹریننگ کرے گی، نئے شیڈول کے مطابق اب نیپال کرکٹ ٹیم 27 اگست کو ملتان پہنچے گی۔

 اس سے قبل نیپال کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق 27 اگست کو پاکستان پہنچنا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے