اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین گیمز ہینگزو کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان

08 Aug 2023
08 Aug 2023

(ویب ڈیسک) ایشین گیمزہینگزو کے ہاکی ایونٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا، مینزاینڈ ویمنز ہاکی ایونٹ 24 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ہو گا۔

پاکستان اور انڈیا کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں۔ جاپان، بنگلہ دیش، سنگاپور اورازبکستان بھی پول اے میں شامل ہیں۔ پول بی میں کوریا، ملائیشیا،چین، عمان، تھائی لینڈ اورانڈونیشیا شامل ہیں۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا میچ 30 ستمبرکو کھیلا جائے گا ۔ پاکستان ٹیم 24 ستمبر کو سنگاپور اور 26 ستمبرکو بنگلہ دیش کے خلاف میچ کھیلے گی۔

پاکستان ٹیم 28 ستمبر کو ازبکستان اوردواکتوبر کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔ ایشین گیمز مینزہاکی ایونٹ کے سیمی فائنل چار اکتوبراورفائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے