اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی

09 Aug 2023
09 Aug 2023

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرتی خبروں پر خاموشی توڑ دی ۔

گزشتہ روز ایک کرکٹ ویب سائٹ کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ فواد عالم پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے کر امریکا کی طرف سے کرکٹ کھیلنےکا سوچ رہے ہیں۔

تاہم ریٹائرمنٹ کے حوالے سے ایسی خبروں پر فواد عالم کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے ریٹائرمنٹ سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی۔

فواد عالم نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، میری ریٹائرمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ فواد عالم نے 19 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے