اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈکپ: کلکتہ پولیس کی پاک انگلینڈ میچ کا شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) بھارت میں ہونے والے پاکستان انگلینڈ کرکٹ میچ کیلئے کلکتہ پولیس نے شیڈول تبدیل کرنے کی درخواست کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کرکٹ میچ 12 نومبر کو کلکتہ میں شیڈول ہے جس کیلئے کلکتہ پولیس مکمل سکیورٹی دینے سے قاصر ہے۔

کلکتہ پولیس کا کہنا ہے کہ 12 نومبر کو کالی پوجا کی وجہ سے میچ کیلئے سکیورٹی فراہم کرنے میں مسئلہ ہوگا اس لیے میچ کو ری شیڈول کیا جائے، اس حوالے سے کلکتہ پولیس نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سے رابطہ بھی کیا ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر نے کہا ہے کہ ہمیں میچ ری شیڈول کرنے کے بارے میں باضابطہ طور درخواست نہیں کی گئی۔

دوسری جانب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ میچ ایک روز قبل کردیا جائے گا اور 11 نومبر کو ورلڈکپ میں ڈبل ہیڈر کھیلا جائے گا۔

خیال رہے کہ احمد آباد پولیس نے بھی نوراتری کی وجہ سے 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ میں سکیورٹی فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی تھی جبکہ بی سی سی آئی پہلے ہی ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کا کہہ چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے