اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

افغانستان کیخلاف سیریز، ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان 10 اگست تک متوقع

05 Aug 2023
05 Aug 2023

(لاہور نیوز) افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان 10 اگست تک کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم کے سکواڈ کے اعلان کیلئے نئی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل پر مشاورت جاری ہے، اگلے ہفتے میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی منظوری کے بعد چیف سلیکٹر اور دوسرے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا جائے گا۔

افغانستان اور ایشیاکپ کیلئے کھلاڑیوں کے ناموں کو ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد فائنل کیا جائے گا جبکہ ولڈ کپ کیلئے ٹیم کے سکواڈ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے