اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راشد خان پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے دستیاب ہوں گے

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 22 اگست سے شروع ہوگی جس کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے راشد خان کی دستیابی کی تصدیق کی ہے۔

کمر کی تکلیف کے باعث راشد خان دی ہنڈرڈ سے دستبردار ہو گئے تھے، راشد خان بنگلا دیش کے خلاف واحد ٹیسٹ کمر کی تکلیف کی وجہ سے نہیں کھیل سکے تھے۔

چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ اسد اللہ خان کے مطابق راشد خان نے پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل آرام کے لیے دی ہنڈرڈ چھوڑی، پاکستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے ہیمبنٹوٹا میں شروع ہوگا جس کیلئے راشد خان سری لنکا میں کیمپ کو جوائن کریں گے۔

چیف سلیکٹر افغانستان بورڈ اسد اللہ خان نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم پاکستان کے خلاف اچھا کھیلے گی جس سے ایشیا کپ کے لیے ٹیم کا مورال بلند ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے