اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گلوبل ٹی ٹوئنٹی: پاکستانی بولر عباس آفریدی کی تباہ کن بولنگ

06 Aug 2023
06 Aug 2023

(ویب ڈیسک) کینیڈا کی گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے عباس آفریدی نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف ٹیم کے ہوش ٹھکانے لگا دیے۔

گلوبل ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم مونٹیریال ٹائیگرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عباس آفریدی نے وینکوور کیخلاف ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں حاصل کرلیں۔

عباس آفریدی نے کوربن بوش، رسی ون ڈرڈسن اور نجیب زدران کو آؤٹ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ میچ کے دوران 22 سالہ عباس آفریدی نے فیبیئن ایلین اور ورتیا اروند کی وکٹیں بھی حاصل کیں۔ فاسٹ بولر نے اپنے 4 اوورز میں مجموعی طور پر 29 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

عباس آفریدی اس سال پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے کامیاب ترین بولر بھی تھے، انہوں نے ملتان سلطانز سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 2023 میں 23 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

واضح رہے کہ عباس آفریدی پاکستان کیلئے انڈر 19 ٹیم کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے