اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یمنیٰ زیدی کی سالگرہ، شوبز شخصیات کے محبت بھرے پیغامات

31 Jul 2023
31 Jul 2023

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کو سالگرہ پر شوبز شخصیات نے محبت بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔

پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی اپنی لازوال اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں لاکھوں دلوں پر راج کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

 تیرے بن میں میرب کا کردار ادا کرنے والی یمنٰی زیدی نے گزشتہ روز اپنی 34 ویں سالگرہ منائی، سالگرہ کے اس خاص دن کو اور بھی یادگار بنانے کیلئے نامور شخصیات سمیت شوبز سے وابستہ اداکار وہاج علی، یشما گل، سمیع خان، عاصم محمود، اور معروف ڈائریکٹر عبداللہ کادوانی سمیت دیگر لوگوں نے بھی اداکارہ کو سالگرہ کے محبت بھرے پیغامات بھیجے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے یمنیٰ نے سالگرہ کے تمام پیغامات کو خوبصورت انداز میں اپنی انسٹا سٹوری پر شئیر کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے