اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹ آئندہ ہفتے دیے جانے کا امکان

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز) قومی کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس آئندہ ہفتے دیے جانے کا امکان ہے، کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق سینٹرل کنٹریکٹ کو حتمی شکل دیں گے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کو سینٹرل کنٹریکٹس کے حوالے سے آگاہ کریں گے، چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی منظوری کے بعد کھلاڑیوں کو نئے کنٹریکٹس دیے جائیں گے، کرکٹرز کی تنخواہوں میں 25 سے 35 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

گزشتہ سال کے معاہدے 30 جون کو ختم ہو چکے ہیں، 30 جون کو ختم ہونے والے کنٹریکٹس میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی تھی، ایک ماہ توسیع کی مدت کل 31 جولائی کو ختم  ہوجائے گی، کنٹریکٹس میں عبوری طور پر توسیع دی گئی تھی، سینٹرل کنٹریکٹ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔

پی سی بی حکام نے سری لنکا میں کپتان اور سینئر کھلاڑیوں سے سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر بات کی تھی، لیگز کھیلنے کیلئے این او سی کے حوالے سے پالیسی کی شقیں بھی کنٹریکٹ میں شامل کی جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے