اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ : کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز یکم اگست سے ہوگا

30 Jul 2023
30 Jul 2023

(لاہور نیوز ) آزادی کپ ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوگی۔

ٹورنامنٹ پاکستان ٹین پن باولنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 اگست سے 14 اگست تک لیزر سٹی باؤلنگ کلب، جناح پارک، راولپنڈی میں شروع ہوگا ، جس کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز ، مینزڈبلز، لیڈیز سنگلز، ایمچور، ڈیف، ٹیم ایونٹ،انٹر یونیورسٹی اور انٹر سکول کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنے ناموں کی رجسٹریشن یکم سے 7 اگست تک کروا سکتے ہیں۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 13 اگست کو جبکہ فائنل مقابلے 14 اگست کو کھیلے جائیں گے، ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے