اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 288.00 زندہ مرغی
  • 417.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 192.80 قیمت فروخت : 193.15
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان

28 Jul 2023
28 Jul 2023

(ویب ڈیسک ) فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ایشین کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم پہلے راؤنڈ میں کمبوڈیا سے نبرد آزما ہو گی ، پہلے مرحلے کے میچ 12 اور 17 اکتوبر کو ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ہوں گے۔

راؤنڈ ون میں کل 20 ٹیمیں برتری کی جنگ لڑیں گی اور 10 بہترین ٹیمیں دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کریں گی۔

فیفا رینکنگ کی بنیاد پر 26 ٹیمیں پہلے ہی راؤنڈ ٹو میں پہنچ چکی ہیں۔

یوں 10 کوالیفائرز سمیت 36 ٹیموں کو 9 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ، گروپ کی فاتح اور رنرز اپ ٹیمیں ورلڈ کپ 2026 میں شریک ہوں گی۔

فیفا کی عالمی رینکنگ میں اس وقت پاکستان کا نمبر 201 ہے اور کوالیفائنگ مرحلے میں سخت محنت درکار ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے